وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے بعد آزاد ہونے والے ممالک ہم سے بہت آگے نکل گئے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس ملک کے قیام کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے بے شمار قربانیاں دے دیں، ہمیں داخلی، علاقائی اور عالمی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ پالیسیوں کے عدم تسلسل کی وجہ سے ترقی کے اہداف کا درست تعین نہیں کر سکے، ہم آج بھی اپنی منزل کا تعین کرنے میں لگے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو ملک کی معاشی، سماجی اور ادارہ جاتی سمت کا ادراک ہے، عہد کریں پالیسیوں کے تسلسل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔