• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فلم ’نایاب‘ بھارت میں’جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں نمائش کیلئے منتخب

فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ ـــ پوسٹر
فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ ـــ پوسٹر 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کی بھارت میں نمائش کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ کو بھارت کے’جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں نمائش کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جے پور میں 28 سے 30 اگست جاری رہے گا۔

اس سے قبل فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ کی نمائش فرانس کے کانز فلم فیسٹیول میں کی گئی تھی جہاں اس فلم نے 2 اعزازات اپنے نام کیے تھے۔

واضح رہے کہ 26 جنوری کو ریلیز ہونے والی اس فلم کی کہانی کرکٹ کے گرد گھومتی ہے، یہاں کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ زندگی ہے۔

یہ فلم رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی کی پیشکش ہے، جبکہ اس کا اسکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھا ہے۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، عدنان صدیقی، محمد فواد خان، عثمان خان، احتشام الدین، فریال محمود، امِ ہانی طہٰ سمیت دیگر شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید