• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ میں غلط تقرری پر وزیرِ اعظم تھائی لینڈ برطرف

سریتھا تھاوسین--- تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
سریتھا تھاوسین--- تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

تھائی لینڈ کی عدالت نے کابینہ میں غلط تقرری پر وزیراعظم سریتھا تھاوسین کو برطرف کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ایسے وکیل کو عہدہ دے کر آئین کی خلاف ورزی کی جس نے کابینہ میں جیل کا وقت گزارا۔

عدالت کے 9 میں سے 5 ججز نے وزیراعظم سریتھا اور اس کی کابینہ کو برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم تھائی لینڈ نے کہا ہے کہ اپنی برطرفی کے عدالتی فیصلے کو قبول کرتا ہوں، میں نےایمانداری کے ساتھ اپنا کام بہترین طریقے سے کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے اسی عدالت نے ملک کی مقبول موو فارورڈ پارٹی کو تحلیل کردیا تھا اور پارٹی کے رہنماؤں پر 10 سال کے لیے سیاست کرنے پر بھی پابندی لگادی تھی۔

موو فارورڈ پارٹی نے گزشتہ سال کے انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں گزشتہ دو دہائیوں سے درجنوں قانون سازوں پر پابندیاں، پارٹیاں تحلیل اور وزرائے اعظم کو بغاوت یا عدالتی فیصلوں کے ذریعے ہٹایا جاچکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید