مقبوضہ کشمیر میں اہل کشمیر نے آج پاکستان کا یوم آزادی منایا اور کل 15 اگست کو یوم سیاہ منانے کا بھی اعلان کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج پاکستان کا یوم آزادی منایا۔ اس مناسبت سے مقبوضہ وادی میں پاکستان کے حق میں پوسٹر چسپاں کیے گئے۔
کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی کڑی نگرانی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں پاکستان کے حق پوسٹر لگائے گئے۔
پوسٹرز پر "پاکستان یوم آزادی مبارک" اور "ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے" کے نعرے تحریر ہیں۔
کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل 15 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا، کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ وادی میں کل یوم سیاہ منانے کی اپیل کر رکھی ہے۔