• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی ایشیائی ٹیبل ٹینس،خیبر پختونخواکے تین کھلاڑی کپتان مقرر

پشاور  (خصوصی نامہ نگار) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام جنوبی ایشیائی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 15 سے 18 جولائی تک کراچی میں کھیلا جائے گا، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے تین کھلاڑی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں جو انڈر 15 اور انڈر 18 ٹیموں کی قیادت کریں گے۔ فہد خواجہ پاکستان انڈر 18 اور ان کے چھوٹے بھائی امم خواجہ انڈر 15 ٹیبل ٹینس ٹیم کے کپتان مقرر کئے گئے ہیں خیبر پختونخوا ہی سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی کائنات خواتین ٹیم کی قیادت کریں گی۔قومی ٹیم میں منتخب ہونے والے تیسرے کھلاڑی عبید خان ہیں جبکہ خواتین ٹیم میں کپتان کائنات کے علاوہ خیبر پختونخوا کی اقراء اور نمرا شامل ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اتنی تعداد میں کسی  بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ 
تازہ ترین