• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میتھیو پیری کو کیٹامائن کس نے دی؟ تفتیش کاروں نے 5 افراد کے گرد گھیرا تنگ کرلیا

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

معروف امریکی اداکار میتھیو پیری کی پُراسرار موت کے سلسلے میں ڈاکٹر سمیت 5 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف امریکی سیریز ’فرینڈز‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار میتھیو پیری کی موت گزشتہ سال کیٹامائن کی اضافی مقدار کے باعث ہوئی تھی۔

تاہم اب خفیہ ایجنسیوں نے اس بات کی تفتیش کی ہے کہ اداکار کو کیٹامائن کس نے فراہم کی، ان کی موت کے سلسلے میں ڈاکٹر سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفتیشی اہلکار کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں جسوین سنگھا نامی ایک خاتون بھی شامل ہے، جسے ’کیٹامائن کوئین‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ میتھیو پیری کو جسوین سنگھا نے کیٹامائن کی مہلک خوراک فراہم کی ہے، جو مسٹر پیری کی موت کا باعث بنی۔

یاد رہے کہ اداکار کے پوسٹ مارٹم کے بعد جاری کی گئی تفصیلی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ ان کی موت انستھیزیا کی دوائی کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی تھی، یہ دوائی ڈپریشن اور دماغی امراض کی صورت میں استعمال کی جاتی ہے۔

54 سالہ میتھیو پیری لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر واش روم کے ٹب میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

خیال رہے کہ اداکار میتھیو پیری نے 1994 سے 2004 تک جاری رہنے والی معروف امریکی سیریز ’فرینڈز‘ کے پہلے سیزن سے 10ویں سیزن تک ’چینڈلر‘ کا کردار نبھایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید