• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا عاصم اظہر کے گانے آرزو کی مسٹری گرل کا معمہ حل ہو گیا؟

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے آرزو کی میوزک ویڈیو میں نظر آنے والی مسٹی گرل ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔

گانے کی ریلیز کے بعد سے مداح مسلسل اس بات پر قیاس آرائیاں کرتے رہے ہیں کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والی لڑکی کون ہے، ایک وقت میں کئی صارفین نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ یہ اداکارہ ہانیہ عامر ہو سکتی ہیں، تاہم عاصم اظہر یا ان کی ٹیم کی جانب سے کبھی ان افواہوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔

اب ایک نئی وائرل انسٹاگرام ریل نے مداحوں کو دوبارہ ڈیٹیکٹیو موڈ میں ڈال دیا ہے، یہ ویڈیو ایک نوجوان خاتون نے شیئر کی ہے، جس میں وہ آرزو کو بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ایک ایسے مقام پر شوٹ کرتی نظر آتی ہیں جسے مداح میوزک ویڈیو کے لوکیشن سے مشابہ قرار دے رہے ہیں۔

ناظرین نے فوری طور پر اس ویڈیو اور گانے کی اصل ویڈیو کے مناظر میں مماثلتیں تلاش کرنا شروع کر دیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی کہ آیا یہی خاتون وہی پراسرار لڑکی ہو سکتی ہیں یا نہیں۔

مذکورہ ریل تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین مختلف کلپس کا موازنہ کرتے ہوئے اپنی رائے دے رہے ہیں۔

کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ شاید اس معمے کا حل مل گیا ہے، جبکہ دیگر اسے محض ایک اتفاق قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ حتمی تصدیق کے بغیر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

اب تک نہ تو عاصم اظہر اور نہ ہی ان کی ٹیم نے اس تازہ قیاس آرائی پر کوئی مؤقف دیا ہے اور نہ ہی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وائرل ریل میں نظر آنے والی خاتون کا تعلق واقعی آرزو کی میوزک ویڈیو سے ہے یا نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید