• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض حمید پر خیبرپختونخوا حکومت کا کوئی مؤقف نہیں، یہ فوج کا معاملہ ہے: بیرسٹر سیف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فیض حمید پر خیبر پختونخوا حکومت کا کوئی مؤقف نہیں، یہ فوج کا معاملہ ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران  بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جس پر بھی کرپشن کا الزام ہوگا تحقیقات ہوں گی، کمیٹی حکومت سے ماورا ہو کر پارٹی سطح پر بھی تحقیقات کر سکتی ہے۔

بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ شکیل خان سے متعلق کرپشن شکایات بانیٔ پی ٹی آئی تک پہنچی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف بھی شکایات ہوئیں تو تحقیقات ہوں گی، شکیل خان کو کمیٹی پر اعتراض ہے تو کمیٹی وزیراعلیٰ نے نہیں بانیٔ پی ٹی آئی نے بنائی ہے۔

قومی خبریں سے مزید