• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سوشل میڈیا ایپس کئی روز بعد بحال، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ ہونا شروع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور سوشل میڈیا ایپس میں خلل کے معاملے میں بہتری آنی شروع ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا ایپس کئی روز بعد بحال اور ڈیٹا ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو گیا۔

ڈاکومنٹس، تصاویر اور وائس نوٹس کئی دن کے بعد آج ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 2 ہفتوں سے انٹرنیٹ میں خلل کا مسئلہ تھا۔

انٹرنیٹ میں خلل کے باعث ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں 30 سے 40 فیصد کمی آئی تھی، جس سے ملکی ڈیجیٹل معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن نے بڑھتی ہوئی نگرانی کو انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں کمی کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ صورتِ حال برقرار رہی تو کاروباری ادارے اپنے آپریشنز دوسرے ممالک میں منتقل کر لیں گے۔


قومی خبریں سے مزید