• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاں 9 مئی کے سہولت کار ہیں ان اداروں کو بھی خود احتسابی کا عمل شروع کرنا پڑے گا: عظمیٰ بخاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وزیرِ اطلاعات برائے پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے، جن جگہوں پر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کے سہولت کار ہیں ان اداروں کو بھی خود احتسابی کا عمل شروع کرنا پڑے گا۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کرنے اور کرانے والوں کا گینگ ایکسپوز ہو رہا ہے، فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے اور کروانے والے پارٹنر ہیں، کوئی چیز پوشیدہ نہیں کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ کون؟ سہولت کار کون تھے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے اب نقاب اترنا شروع ہو گئے ہیں، محسن کش اور احسان فراموشوں کی ہر ریس میں بانی پی ٹی آئی اول آئے۔

انہوں نے مزید کاہ کہ جب تک 9 مئی کا ایک ایک کردار کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عوام انتظار کر رہے ہیں کہ شہداء کا تمسخر اڑانے والے کب کٹہرے میں لائے جاتے ہیں، شہداء کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سوا سال بعد بھی نظام عدل کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ پاک فوج نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی کے سلسلے میں مزید تین ریٹائرڈ افسران کو تحویل میں لے لیا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ان تین ریٹائرڈ افسران کو فوجی نظم و ضبط کے خلاف اقدامات پر حراست میں لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بعض ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے سیاسی گٹھ جوڑ کی تحقیقات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید