• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین کا ترکیہ کی بندرگاہوں کا دورہ

پی این ایس حنین—فائل فوٹو
پی این ایس حنین—فائل فوٹو

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین نے ترکیہ کی بندرگاہوں گلوچک اور اکساز کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارت خانے کے عملے اور ترک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے جہاز اور عملے کا استقبال کیا۔

گلوچک میں کمانڈنگ آفیسر کی ترک بحریہ کے فلیٹ کمانڈر اور گلوچک نیول بیس کے کمانڈر سے ملاقاتیں ہوئیں۔

اکساز میں ترک بحریہ کے کمانڈر سیکنڈ ڈسٹرائر اسکواڈرن نے جہاز کا دورہ کیا۔

دورے میں ترک بحریہ کے جہاز ٹی سی جی گیلیبولو کے کمانڈنگ آفیسر بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر پی این ایس حنین اور ترک کوسٹ گارڈ کے جہاز گیلیبولو کے درمیان دسویں 2 طرفہ بحری مشق کی گئی۔

اس بحری مشق کا مقصددونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اورمشترکہ آپریشنز کی صلاحیت بڑھانا تھا۔

قومی خبریں سے مزید