• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر نیٹ کی بندش کیخلاف درخواست: حکومتی وکیل کو ہدایات لیکر 12 بجے پیش ہونے کا حکم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے ملک میں انٹر نیٹ کی بندش کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل کو متعلقہ حکام سے ہدایات لے کر 12 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس شکیل احمد نے مقامی وکیل ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیارکیا ہے کہ ملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انٹر نیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ملک میں انٹر نیٹ فوری طور پر مکمل بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید