• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس PTI کے لاپتہ کارکن فیضان کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری رکھے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے لاپتہ کارکن فیضان کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گُل حسن اورنگزیب نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق درخواست پر ابتدائی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی تھی، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کو بظاہر جبری گمشدگی کا کیس قرار دیا تھا، پولیس کے مطابق انٹیلیجنس ایجنسیز کو مغوی سے متعلق خط لکھنے سے متعلق درخواست کر دی گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ سے ظاہر نہیں ہوتا کہ آیا پولیس کی درخواست منظور کی گئی یا ایجنسیوں کو خطوط لکھے گئے، ایجنسیوں کو خطوط لکھنے سے متعلق پولیس کی درخواست پر جَلد فیصلہ کیا جائے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فریقین لاپتہ فیضان کی بازیابی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں، درخواست کو 20 اگست 2024ء کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید