سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے این اے 97، فیصل آباد میں دوبارہ گنتی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔
جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل 2 رکنی بینچ کیس کی سماعت رواں ماہ 19 اگست کو کرے گا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں ن لیگی امیدوار علی گوہر کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے این اے97 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیا تھا۔
این اے 97 فیصل آباد سے سنی اتحاد کونسل کے سعداللّٰہ کامیاب قرار پائے تھے۔