• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ریونیو میں شارٹ فال کی صورت میں ہنگامی ٹیکس اقدامات کا آپشن برقرار

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

ٹیکس ریونیو میں ممکنہ شارٹ فال کی صورت میں ہنگامی ٹیکس اقدامات کا آپشن برقرار ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق یہ تجویز آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالرز کے نئے بیل آوٹ پیکج کا حصّہ ہے، میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے میں بھی یہ تجویز شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہدف میں کمی کی صورت میں متبادل پلان پر عمل کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

ذرائع کے مطابق جولائی تا ستمبر 2 ہزار 652 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مالی سال کے پہلے ماہ 656 ارب ہدف کے مقابلے 660 ارب ٹیکس اکٹھا کیا گیا تھا اور رواں مالی سال بجٹ میں 1700 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے گئے تھے۔

آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ رواں ماہ نئے بیل آوٹ پیکج کی حتمی منظوری دے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید