• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیل خان کو سازش کے تحت صوبائی کابینہ سے ہٹایا گیا، عاطف خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر خیبر پختونخوا عاطف خان نے کہا ہے کہ شکیل خان کو سازش کے تحت صوبائی کابینہ سے ہٹایا گیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں عاطف خان نے کہا کہ شکیل خان نے مختلف محکموں میں کرپشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شکیل خان کو سازش کے تحت صوبائی کابینہ سے ہٹایا گیا، صوبائی وزیر اگر کرپٹ ہوتے تو بانی پی ٹی آئی انھیں ملاقات کیلئے نہ بلاتے۔

ذرائع سے سامنے آنے والی تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کرپشن کے الزام میں بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کےلیے بلایا تھا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی شکایت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید