خیبر پختونخوا کے وزیر شکیل خان نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روبرو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی شکایت کی تھی۔
خیبر پختونخوا کے وزیر شکیل خان کے استعفے کے معاملے سے متعلق مزید تفصیل سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کرپشن کے الزام میں بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کےلیے بلایا تھا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی شکایت کی۔
ذرائع کے مطابق شکیل خان نے بانی پی ٹی آئی کے روبرو کہا کہ وہ استعفیٰ دینے کےلیے تیار ہیں۔