قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ٹی او آرز کے معاملے پر اپوزیشن کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں، قانون سازی ایسی ہونی چاہیے کہ اس میں پانامہ سمیت دیگر معاملات بھی شامل ہوں ۔
لاہور میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کےبعد میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن ، ٹی او آرز میں نواز شریف صاحب کا نام نکالنے پر مان چکی تھی۔
ان کا کہناتھاکہ الیکشن کمیشن کی تشکیل میں فیورٹ ازم نہیں چلنے دیں گے ، کوشش ہو گی کہ نیوٹرل قسم کے لوگ لائے جائیں ۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن میں تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا ، پارلیمنٹ کی بالادستی اولین ترجیح ہے ، مسائل کے حل کیلئے سڑکوں پر نہیں آنا چاہتے ۔