• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھنے لگی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔

سرکاری ایجنسی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق دریائے چناب پر قادر آباد بیراج پر پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

دریائے چناب میں پانی کی سطح 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں جسڑ اور شاہدرہ کے مقام پر 40 سے 55 ہزار کیوسک پانی متوقع ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید