• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرو نے زمینی مشاہداتی سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

بھارتی اسپیس ریسرچ آرگنائزین (اسرو) نے زمینی مشاہداتی سیٹلائٹ (EOS-08) کو کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرو نے زمینی مشاہداتی سیٹلائٹ کو ستیش دھون خلائی مرکز سے جمعے کی صبح 9 بج کر 17 منٹ پر کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیجا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرو نے زمینی مشاہداتی سیٹلائٹ(EOS-08) کو جدید ترین تیار کردہ اسمال سیٹلائٹ لانچ وہیکل ( SSLV-D3) کا استعمال کرتے ہوئے لانچ کیا۔

اسرو کا کہنا ہے کہ زمینی مشاہداتی سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجنے کے تین مقاصد ہیں، جن میں ایک مائیکرو سیٹلائٹ کو ڈیزائن اور تیار کرنا ہے، دوسرا مائیکرو سیٹلائٹ بس کے ساتھ ہم آہنگ پے لوڈ آلات بنانا ہے اور تیسرا مستقبل کے آپریشنل سیٹلائٹس کے لیے لازمی نئی ٹیکنالوجیز کو مربوط کرنا ہے۔

اسرو کے مطابق یہ اس مشن کی تیسری اور آخری ترقیاتی پرواز ہے۔ زمینی مشاہداتی سیٹلائٹ(EOS-08)  تقریباً 1 سال تک مدار میں رہے گا۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید