چاند ستاروں کو دیکھنے کے شوقین افراد کے لیے اگست کا مہینہ خاص ثابت ہونے والا ہے کیونکہ رواں ماہ سُپر لیو مون کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔
بلیو مون درحقیقت نیلا نہیں ہوتا بلکہ بلیو مون کی اصطلاح استعمال کرنے کی وجہ کافی دلچسپ ہے۔
19 ویں صدی میں ایک آتش فشاں پھٹنے سے آسمان کی رنگت میں عجیب تبدیلی آئی جس کے باعث مکمل چاند نیلگوں رنگ کا نظر آنے لگا، جسے بلیو مون کہا گیا۔
بلیو مون دو اقسام کے ہوتے ہیں، ایک موسمی اور دوسرا ماہانہ، یعنی ایک ہی موسم میں اگر چار مکمل چاند کا مشاہدہ کیا جائے تو تیسرے چاند کو بلیون مون کہا جاتا ہے جبکہ ایک ہی مہینے میں دوسرے پورے چاند کو بھی بلیو مون کہا جاتا ہے۔
بلیو مون بہت ہی نایاب مظاہر ہوتے ہیں جو دو سے تین سال کے عرصے کے دوران ظہور ہوتے ہیں، جو ان کی نایابیت کو ظاہر کرتا ہے۔
سپر مون اور بلیو مون کا امتزاج اور بھی غیر معمولی ہے، اس طرح کے واقعات اوسطاً ہر 10 سال بعد ہوتے ہیں، حالانکہ یہ وقفہ 20 سال تک کا بھی ہو سکتا ہے۔
چاند کا مشاہدہ کرنے کے شوقین افراد اگلا بلیو مون 19 اگست 2024 کو دیکھ سکیں گے، یہ موسمی بلیو مون ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریبا ساڑھے 11 بجے کے آس پاس نظر آئے گا۔
اسکائی گیزرز اور ماہرین فلکیات کے مطابق 19 اگست 2024 کو بلیو مون کو صرف رات کے وقت دنیا بھر میں کہیں سے بھی دیکھا جاسکتا ہے بشرطیکہ موسم صاف ہو۔ یہ سپر بلیو مون اس سیزن کا تیسرا بلیو مون ہے۔
یہ اس سال 2024 کا پہلا سپرمون بھی ہے جبکہ اگلے تین سپر مون 18 ستمبر 17 اکتوبر اور 15 نومبر کو نظر آئیں گے۔
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق اگلا سپر بلیو مون جنوری 2037 تک نہیں آئے گا، جس کی وجہ سے پیر کا واقعہ فلکیاتی مظاہر پر نظر رکھنے والوں کے لیے خاصی دلچسپی کا باعث ہوسکتا ہے۔