• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ختم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ختم ہو گیا۔

مون سون سسٹم کا زیادہ تر رخ وسطی،بالائی سندھ اور بلوچستان کی جانب ہو رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور زیریں سندھ کے اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ختم ہو گیا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

رحیم یارخان اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے روڈ چوک، شاہی روڈ، خانپور روڈ پر پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔

فیصل آباد میں بارش کے باعث فیکٹری کی چھت گرنے سے 3 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

دریائے سندھ میں کوٹ مٹھن کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کی صورت حال ہے۔

گھوٹکی اور سکھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملک میں مون سون کا اسپیل 25 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید