وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جنرل فیض سے شروع ہونے والا احتساب کا دائرہ آگے بڑھے گا چاہے کوئی ثاقب ہو یا نثار۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انتشار کی سازش کے سرغنہ تھے جن کی سہولت کاری جنرل فیض اور ان کے ساتھی کر رہے تھے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ سازشی گٹھ جوڑ میں جنرل فیض اور دیگر افسروں کے ساتھ دوسرے اداروں کے لوگ بھی شامل تھے، ان تمام کرداروں نے عہدوں پر رہتے ہوئے سیاست کی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدم اعتماد کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی سے رابطہ بحال تھا اور جیل سے بھی پیغام رسانی جاری تھی۔