• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھاد کی مستحکم قیمت کسان اور معیشت کیلئے اچھی خبر ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کھاد کی مستحکم قیمت کسانوں اور معیشت کےلیے ایک اچھی خبر ہے۔

اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی زیر صدارت کھاد کی دستیابی سے متعلق اجلاس ہوا، جس  میں تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو ربیع سیزن کےلیے گیس کی مسلسل فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویژن ربیع سیزن میں فرٹیلائزرپلانٹس کو گیس فراہمی یقینی بنائے گا، گیس کی مسلسل فراہمی سے درآمدات اور زرمبادلہ کے نقصان کو بچایا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں خریف سیزن کے دوران کھاد کی دستیابی اور قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ربیع سیزن میں گندم بوائی کےلیے کھاد کی مناسب قیمت پر وافر دستیابی یقینی بنانے پر غور کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ کھاد کی مستحکم قیمت کسانوں اور معیشت کےلیے ایک اچھی خبر ہے، صوبائی حکومتیں کھاد مارکیٹ کی نگرانی میں مزید اضافہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید