• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ کھیل بلوچستان میں 32 کروڑ 47 لاکھ کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

کوئٹہ (آن لائن) محکمہ کھیل بلوچستان کے مالی سال 2021 سے 2023 کے دوران 32 کروڑ 47 لاکھ کی بے ضابطگیاں ہونے کا آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم ڈی جی اسپورٹس اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز کے دفاترسے جاری ہوئیں، مالی سال 2021سے 2023کے دوران 13کروڑ 60لاکھ روپے مختلف تنظیموں کو دیئے گئے، اس رقم کے استعمال کے بارے میں مصدقہ دستاویزات پیش نہیں کی گئیں، آڈٹ رپورٹ میں 16کروڑ 19لاکھ روپے کی ایک اور بے قاعدگی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز نے14کروڑ 79لاکھ روپے مختلف تنظیموں اور افراد کو دیئے، 14کروڑ 79لاکھ روپے یوتھ پالیسی کی تشکیل کے بغیر دیئے گئے، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز نے ایک کروڑ 9لاکھ روپے یوتھ فورمز کے انعقاد کے لیے جاری کئے تاہم ان فورمز کی مانیٹرنگ کے لیے کوئی میکانزم موجود نہیں تھا۔ آڈٹ رپورٹ میں 32 کروڑ روپے کے غلط استعمال کے بارے میں تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید