• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجنٹ کو 36 لاکھ دے کر یورپی ممالک جانے والے دو مسافر آف لوڈ

کراچی (اسد ابن حسن) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن عملے نے ایران سے دبئی جانے والے دو مسافروں، راجہ غلام غوث اور حارث حسن، کو ایران جانے والی پرواز پر شک کی بنیاد پر روکا۔ دونوں افراد نے امیگریشن عملے کو بتایا کہ وہ ایران سربین ایمبیسی میں انٹرویو دینے جا رہے ہیں۔ کاغذات کی جانچ پڑتال پر یہ معلوم ہوا کہ انٹرویو کی تاریخ گزر چکی ہے۔ دونوں افراد سے جب سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دو ایجنٹس تنویر احمد اور آصف کو فی کس 18 لاکھ روپے ادا کیے تھے جس نے یقین دہانی کروائی تھی کہ ان کو ایران سے اٹلی، رومانیہ،، ہنگری یا کسی دیگر یورپی ممالک بھجوا دیا جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید