• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ میں پروکیورمنٹ کی خلاف ورزیوں کے الزامات مسترد

کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ نے ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کی تعمیر میں پروکیورمنٹ کی خلاف ورزیوں کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ الزامات، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ منصوبے کی بولی کے عمل سے قومی خزانے کو تخمینہ 27.5بلین روپے کا نقصان پہنچا، کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا گیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے ایک خط کے تفصیلی جواب میں، محکمہ نے اس بات پر زور دیا کہ خریداری کا عمل سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (SPPRA) رولز 2010پر بشمول بین الاقوامی مسابقتی بولی کے اصول ،سختی سے عمل پیرا ہے۔ تمام مطلوبہ دستاویزات اور عوامی انکشافات دستیاب کرائے گئے تھے، اس عمل کے دوران SPPRA کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید