• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست، عدالت کا فریقین کو جواب جمع کرانیکا حکم

لاہور، اسلام آباد (آئی این پی، نمائندہ جنگ ) لاہور ہائی کورٹ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا جس میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ کی سست رفتار اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف دائر کی گئی درخواست کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف درخواست پرآئندہ سماعت پر تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت، وزارت اطلاعات اور پی ٹی اے کا ایک ایک نمائندہ آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ہر فریق کا نمائندہ کمرہ عدالت میں حاضری کو یقینی بنائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے موبائل ٹیلی فونوں پر انٹرنیٹ کی سست رفتار اور فائر وال(کمپیوٹر نیٹ ورک سکیورٹی سسٹم )کی تنصیب کے خلاف دائر کی گئی درخواست کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کردیاہے،چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ سوموار کے روز کیس کی سماعت کرے گا۔
ملک بھر سے سے مزید