• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں مقیم سینئر صحافی راشد صمد انتقال کرگئے

ٹوکیو (عرفان صدیقی ) جاپان میں مقیم سینئر صحافی راشد صمد خان وفات پاگئے ، ان کی عمر انسٹھ برس تھی اور وہ کیسنر کے موذی مرض میں مبتلا تھے، راشد صمد کی نماز جنازہ اتوار دن تین بجے گامو مسجد سائی تامہ میں ادا کی جائے گی ۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے بیماریوں کا سامنا کررہے تھے تاہم انھوں نے اپنی ہمت اور ثابت قدمی سے صحافتی خدمات کو جاری رکھا ، وہ پاکستان کےایک نجی چینل کے جاپان میں نمائندے تھے ، انھوں نے لواحقین میں دو صاحبزادوں اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے، دو سال قبل انکی جاپانی اہلیہ بھی کینسر سے وفات پاگئیں تھیں ، راشد صمد خان کے صاحبزادے حمزہ ماسائی جاپان کے بہت جانے مانے یوٹیوبر ہیں اور جاپانی نوجوانوں میں بہت مقبول ہیں، ماسائی نے اپنے والد راشد صمد خان کو سائی تامہ کے علاقے میں ایک شاندار گھر بھی تحفے میں دیا تھا ، راشد صمد خان کے قریبی دوستوں شاکر خان اور رمضان صدیق کے مطابق ڈاکٹروں نے چند ہفتوں قبل راشد صمد خان کو کینسر کے بہت بڑھ جانے کے بعد جواب دے دیا تھا اور انھیں آخری وقت گھر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کا مشورہ دیا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید