• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے فنڈز میں 8 ارب 53 کروڑ کی میگا کرپشن کا انکشاف

قمبر علی خان(نامہ نگار) سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن(سیف) کے مختص مالی فنڈز میں 8ارب 53کروڑ 20لاکھ روپے کی میگا کرپشن کا انکشاف فنڈز خرد برد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن جو کہ سندھ بھر کے علاقوں میں مختلف افراد کے نام پر اپنے تعلیمی ادارے رجسٹرڈ کرکے ان تعلیمی اداروں میں معصوم طلبہ وطالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتا ہے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق اس ادارے میں مبینہ طور پر 8 ارب 53کروڑ 20لاکھ روپے کی بھاری میگا کرپشن کا انکشاف ہوا ہے اور ایسی ریکارڈ مبینہ کرپشن میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں سوالات اٹھائے گئے ہیں، اس رپورٹ کے مطابق سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں سبسڈی کی مد میں 34کروڑ 63لاکھ روپے اسکولوں کو جاری کرنے کے بجائے انفرادی اکاؤنٹس میں منتقل کئے گئے جبکہ 80کروڑ 90لاکھ روپے ایسے اسکولوں کو جاری کئے گئے جن اسکولوں کی قانونی قوائد وضوابط کے تحت درست رجسٹریشن ہی موجود نہیں ہے۔
ملک بھر سے سے مزید