راولپنڈی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ہراسانی کے خلاف شروع کی گئی مہم میں خواتین وارڈنز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا۔
ٹریفک پولیس نے خواتین کو دورانِ ڈرائیونگ ہراسانی کی شکایات ون فائیو پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ خواتین اپنی شکایات خواتین وارڈن کو بھی کر سکتی ہیں۔
اس حوالے سے سی پی او نے کہا کہ خواتین کا تحفظ اور بہترین ماحول فراہم کرنا سب کی ذمے داری ہے۔