پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔
لاہور سے پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی کا کوئی بڑا ریلہ نہیں چھوڑا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔