ایرانی پارلیمنٹ کے نیشنل کمیشن نے سید عباس اراغچی کو وزیر خارجہ بنانے کی متفقہ منظوری دے دی۔
عباس اراغچی کو وزارت سونپنے سے متعلق ایرانی پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ 21 اگست کو ہوگا۔
61 برس کے عباس اراغچی سابق صدر حسن روحانی کے دور میں نائب وزیر خارجہ تھے، انہوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق عالمی مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
عباس اراغچی وزارت خارجہ میں شمولیت سے پہلے پاسداران انقلاب کے رکن رہ چکے ہیں۔