• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 اگست کو نیا مون سون سسٹم کراچی اور زیریں سندھ پر اثر انداز ہونے کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکا کہنا ہے کہ 26 یا 27 اگست کو مون سون بارشوں کا ایک اور سسٹم کراچی اور زیریں سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ سندھ سے نکل چکا ہے، جس کی وجہ سے کراچی میں آئندہ چند روز صرف مطلع ابر آلود رہنے، بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ 21 سے 22 اگست کے دوران بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے، جبکہ 26 یا 27 اگست کو مون سون کا ایک اور سسٹم سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مون سون کا سسٹم کراچی اور زیریں سندھ پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

’’سکھر میں 300 ملی میٹر ریکارڈ توڑ بارش کی بات غلط ہے‘‘

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق سکھر میں 2 روز کے دوران 300 ملی میٹر ریکارڈ توڑ بارش کی بات غلط ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں سکھر میں 116 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ سکھر کے قریب روہڑی میں 134 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید