• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی فائنل الیون کا اعلان

بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کےلیے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

پاکستان ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے کمبی نیشن کے ساتھ پہلے ٹیسٹ کےلیے میدان میں اترے گی۔ شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹیم میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللّٰہ شفیق، بابر اعظم، خرم شہزاد، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ 

واضح رہے کہ یہ جیسن گلیسپی کا بطور ہیڈ کوچ پاکستان ریڈ بال ٹیم، پہلا اسائمنٹ ہے۔ 

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید