• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹونی بلنکن نے اسرائیل اور حماس کو جلد معاہدہ کرنے کیلئے خبردار کر دیا

امریکی وزیر خارجہ اسرائیلی صدر کے ساتھ(تصویر سوشل میڈیا)۔
امریکی وزیر خارجہ اسرائیلی صدر کے ساتھ(تصویر سوشل میڈیا)۔

دورہ اسرائیل پر موجود امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل اور حماس کو جلد معاہدہ کرنے کے لیے خبردار کر دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ معاہدہ کرنے کا یہ فیصلہ کُن یا شاید بہترین لمحہ ہے اور یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کا ممکنہ طور پر یہ آخری موقع ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے تل ابیب میں 3 گھنٹے طویل ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ انٹونی بلنکن سے مثبت اور خوشگوار ملاقات رہی، بلنکن کو یرغمالیوں کی رہائی معاہدے میں امریکا کی مجوزہ نئی تجاویز کیلئے اسرائیل کے پُرعزم ہونے کا بتایا اور بلنکن پر اسرائیل کی سیکیورٹی ضروریات کو مدنظر رکھے جانے پر زور دیا۔

امریکی وزیر خارجہ کل مصر کے دارالحکومت قاہرہ جائیں گے جہاں رواں ہفتے غزہ جنگ بندہ مذاکرات کا ایک اور دور متوقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید