بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے فاسٹ بولر تسکین احمد کے پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔
بی سی بی کے مطابق پاکستان کے خلاف فاسٹ بولر تسکین احمد 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
بی سی بی کے مطابق تسکین احمد پاکستان شاہینز کے خلاف دوسرے 4 روزہ میچ کےلیے بنگلادیش اے کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق بنگلادیشی فاسٹ بولر نے گزشتہ برس جون کے بعد سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے، وہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کےلیے دستیاب ہوں گے۔
بی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر کو ریڈ بال کرکٹ کی ردھم میں لانے کےلیے بنگلادیش اے کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔