عراق کے سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عراقی سیکریٹری دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔