• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں معمولی بارش، سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی

کراچی ( آن لائن ) کراچی میں معمولی بارش کے بعد سپر ہائی وے پر قائم سبزی منڈی میں صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہوگئی ہے ،جگہ جگہ بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ کیچڑ جمع ہونے سے خریداروں اور دکانداروںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر میں معمولی بارش کے بعد حسب روایت سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کے انتظامات کے دعووں کی قلعی کھل گئی،معمولی بارش نے سبزی منڈی میں تباہی مچادی اور پیشگی انتظامات نہ ہونے کے باعث سبزی منڈی میں جگہ جگہ بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے اور جا بجا کیچڑ ہونے سے منڈی میں آنے جانے والی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ خریداروں اور دکانداروں کومشکلات کا سامنا ہے،بارش اور سیوریج کے پانی کے باعث منڈی میں تعفن پھیل رہا ہے او ر وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے ۔ملیر فریش فروٹ اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد جاوید نے معمولی بارش کے بعد سبزی منڈی کی حالت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ذرا سی بارش نے سبزی منڈی کی شکل بدل کررکھ دی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید