• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہیلپ لائن کو 9ماہ میں 348کالز موصول

اسلام آباد (خبر نگار) این سی ایچ آر کی خواتین کی شادی کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہیلپ لائن 1413کو نومبر سے اب تک قانونی مدد کیلئے 348کالیں موصول ہوئیں۔ اب تک موصول ہونیوالی کالز گھریلو تشدد، بچوں کی تحویل، زبردستی کی شادیوں اور قانونی مقدمات سے متعلق ہیں۔ چیئر پرسن قومی کمیشن برائے انسانی حقوق رابعہ جویری آغا نے بتایا کہ ملک بھر سے خواتین مدد کیلئے رابطہ کر سکتی ہیں۔ یہ ہیلپ لائن پیر تا جمعہ دن 9سے 5بجے تک کام کرتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید