• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں سکیورٹی کے تمام انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی اسلام آباد میں سیکورٹی کے تمام انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے ، جڑواں شہروں میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ،نقب زنی اور چوری کی 70 وارداتوں میں اسلحہ کی نوک پر 4 موٹر سائیکل ،30 موبائل فون ،لیپ ٹاپ اور نقدی چھین لی گئی ، چودہ گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونچھی لے کر چلتے بنے ،14 موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ، چوری کے 11 واقعات میں نقدی اور قیمتی اشیا اڑا لی گئیں ، سرقہ بالجبر کے مقدمات تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ ترنول ،پیر ودھائی ،صادق آباد ، نصیر آباد ، مورگاہ ، صدر بیرونی ، دھمیال میں درج کئے گئے جبکہ زور بازو سے وارداتوں کے 13 مقدمات نصیر آباد ، آرا بازا ،مارگلہ ،وارث خان ،سول لائن ، چکلالہ ،مورگاہ ،صدر کینٹ اور دھمیال میں درج کئے گئے ،پولیس مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
اسلام آباد سے مزید