اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر، راہ زنی، نقب زنی اور چوری کی 60وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک کار، 20موٹر سائیکل اور 27 موبائل فونز اڑا لئے گئے، اسلحہ کی نوک پر تھانہ ترنول، تھانہ پھلگراں، تھانہ ویسٹریج، تھانہ صادق آباد اور تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے سے تین موٹر سائیکل اور 40لاکھ کی نقدی چھین لی گئی، تھانہ پھلگراں کے علاقے میرا بیگوال میں کریانہ شاپ سے 25لاکھ روپے، تھانہ پیر ودھائی کے علاقے خیابان رسید سے تین تولے سونا اور 10نقدی، تھانہ صادق آباد مسلم ٹاؤن سے 15تولے سونا اور 4لاکھ نقدی، شمس آباد سے دو لاکھ نقدی اور تھانہ نیو ٹاؤن میں عامر شہزاد کا موٹر سائیکل چھین لیا گیا۔