اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ایک 10 سالہ بچی سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ہفتہ کو کورنگ نالے میں ڈوبنے والے دوسرے بچے عبداللہ کی تلاش جاری ہے،تھانہ چکلالہ پولیس نے گلریز نالہ سے نامعلوم بچی کی نعش برآمد کرکے ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دی ہے، تھانہ روات کے علاقے میں ایک شخص ٹکر لگنے سے جاں بحق ہو گیا، رفیع اللہ ولد محمد خان، عمر تقریباً 22 سال، سکنہ کچا سٹاف راولپنڈی، PSO پمپ کے بالکل سامنے آئی جی پی روڈ، نزد کچا سٹاف، موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہو گئی۔ حادثہ کے نتیجہ میں رفیع اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی ڈیڈ باڈی PIMS ہسپتال منتقل کی جارہی ہے۔ نامعلوم گاڑی کی شناخت اور تلاش کے لیے موقع کے اطراف میں نصب CCTV کیمروں کی فوٹیج چیک کی جا رہی ہے۔کورنگ نالے میں ڈوبنے والے 4 سالہ حمزہ کی لاش برآمد کر لی گئی جبکہ 8 سالہ عبداللہ کی تلاش جاری ہے دونوں بچے آپس میں رشتہ دار تھے، نہاتے ہوئے افسوسناک حادثہ پیش آیا،بچی کی شناخت کے لیے لنڈا بازار سے لاپتہ ہونے والی بچی حریم کے ورثاء کو بھی اطلاع کر دی گئی ، شناخت نہ ہونے کی صورت میں ملنے والی بچے کی لاش کا ڈی این اے کرایا جائے گا ۔ حریم دو ہفتے قبل بارش کے دوران لنڈا بازار سے لاپتہ ہوئی تھی ۔