• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اشرف اور جسی گِل بین الاقوامی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے؟

جسی گِل اور عمران اشرف— فائل فوٹوز
جسی گِل اور عمران اشرف— فائل فوٹوز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف اور بھارتی گلوکار و اداکار جسی گِل کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ یہ دونوں بین الاقوامی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

عمران اشرف اور جسی گِل کا بین الاقوامی فلم میں ایک ساتھ کام کرنا پاکستان اور بھارت کے ٹیلنٹ کو اکٹھا کرنے اور دونوں ممالک کی فنی روایات کو ملانے کا ذریعہ بنے گا۔

اس فلم کا نام اور دیگر تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں لیکن مداح اتنی خبر سن کر ہی خوش ہیں اور یہ دیکھنے کے لیے پُر جوش ہیں کہ فن کس  طرح سیاسی اور ثقافتی حدود کو عبور کرتے ہوئے دونوں ممالک کے لوگوں کو قریب لاتا ہے۔

مداح عمران اشرف اور جسی گِل دونوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

مداحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ جنوبی ایشیاء کے مزید اداکاروں کے لیے بھی عالمی سنیما تک رسائی کے دروازے کھول سکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید