• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر پشاور کا مالی مشکلات پر سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ کو خط

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

میئر میٹروپولیٹن پشاور نے مالی مشکلات سے متعلق سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ کو خط لکھ دیا۔

خط میں سیکریٹری لوکل کونسل کو آگاہ کیا گیا ہے کہ میٹرو پولیٹن حکومت شدید مالی خسارے کا شکار ہے۔

خط میں بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے پراپرٹی میوٹیشن فیس 2 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دی ہے، میوٹیشن فیس میں کمی کے باعث میٹرو پولیٹن حکومت کی آمدن کم ہو گئی ہے، ٹریڈ لائسنس فیس کے خاتمے سے بھی آمدن میں کمی آئی۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ جناح پارک کو کنٹونمنٹ بورڈ کے حوالے کیا گیا، لوگوں کی عدم دلچسپی کے باعث تعمیراتی صنعت سے بھی آمدن میں کمی ہوئی، صوبائی فنانس کمیشن نے اپریل 2022ء سے 2 ارب 15 کروڑ 90 لاکھ روپے ادا نہیں کیے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تنخواہوں اور پینشن میں اضافے سے اخراجات بڑھ گئے ہیں، فیملی پینشن میں 100 فیصد اضافے سے بھی اخراجات میں اضافہ ہوا ہے اس لیے میٹرو پولیٹن کا مالی سال 25-2024ء کا بجٹ منظور کیا جائے۔

خط میں اسپشل گرانٹ کی مد میں 1 ارب 84 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کرنے اور صوبائی فنانس کمیشن کے زیرِ التوا فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید