• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین سی پیک فیز 2 کی 5 اقتصادی راہداریوں پر کام کرنے پر اتفاق ہو گیا: احسن اقبال

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال---فائل فوٹو
رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال---فائل فوٹو 

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور چین نے سی پیک فیز 2 کے تحت 5 اقتصادی راہداریوں پر کام شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت سی پیک منصوبوں پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

سیکریٹری پلاننگ اویس منظور سمرا، متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز، اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس دوران احسن اقبال نے کہا کہ ورکنگ گروپس کو اگست 2023ء میں چینی صدر کی تجویز کردہ کنسپٹ پیپر تیار کرنے کی ہدایات دی تھیں، کانسپٹ پیپرز کی تیاری کا کام جَلد مکمل کیا جائے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک فیز 2 کے تمام منصوبے ان 5 نئے کاریڈور کے مطابق تیار کیے جائیں، نئے کاریڈورز میں گروتھ، اکنامک ڈیولپمنٹ پروجیکٹس، انوویشن، گرین اورریجنل کنیکٹیویٹی شامل ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پانچوں کاریڈور پاکستان کے اقتصادی ترقی کے فریم ورک ’فائیو ای ایز‘ سے مطابقت رکھتےہیں، کاریڈور برائے لائیولی ہوڈ کے تحت عوام کو بہترین سہولتیں اور ملازمت کے مواقع پیدا کرنا شامل ہیں، اگست کے آخر تک ان 5 کاریڈورز پر جامع دستاویز تیار کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید