• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلحہ احمد نے اپنی ویڈیو میں کزنز میرج کے نقصانات بتا دیے

فوٹوز انسٹاگرام / طلحہ احمد
فوٹوز انسٹاگرام / طلحہ احمد 

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر طلحہ احمد نے اپنی ویڈیو کے ذریعے کزنز میرج کے نقصانات بتا دیے۔

طلحہ احمد نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک آگاہی ویڈیو دلچسپ انداز میں شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کزنز میرج سے پہلے ہمیشہ اپنے ٹیسٹ کروالینے چاہئیں، کیونکہ یہ آئندہ آنے والی نسل کی صحت کیلئے بہت ضروری ہے۔

طلحہ احمد نے اپنی ویڈیو میں دکھایا کہ خاندان میں شادی کرلیتا ہوں، اس سے کیا ہوگا؟ جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں مختلف بیماریاں ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین طلحہ احمد کی اس ویڈیو کو کافی پسند کررہے ہیں، اور اس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید