• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ 

فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے میچ میں پاکستان کی تین وکٹیں 22 رنز پر گر گئیں۔

فخر زمان صفر، بابر اعظم 11 اور محمد رضوان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

 پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ 

دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن نواز اور ابرار احمد پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔ 

فہیم اشرف اور وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی جبکہ سیریز کا تیسرا میچ 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید