• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین گریک بارکلے نومبر میں دستبردار ہوجائیں گے، آئی سی سی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریک بارکلے نومبر میں دستبردار ہوجائیں گے۔  

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ گریگ بارکلے نے بورڈ کو تصدیق کی ہے کہ وہ نومبر میں عہدے کی مدت ختم ہونے پر دستبردار ہو جائیں گے۔

کرکٹ کونسل کے مطابق موجودہ ڈائریکٹرز چئیرمین کےلیے نامزدگیاں 27 اگست تک جمع کروا سکتے ہیں۔ نامزدگیاں دو سے زیادہ ہوئیں تو الیکشن کا انعقاد ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق نئے چیئرمین کی مدت یکم دسمبر 2024 سے شروع ہو گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید