• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز: 4 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر تعینات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 4 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کو سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ راولپنڈی پولیس کے  4 ہزار سے زائد افسران  اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریفک انتظامات کے لیے 350 سے زائد ٹریفک پولیس افسران تعینات ہیں جبکہ روٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہر نشانہ باز (اسنائپر) تعینات کیے گئے ہیں۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ کرکٹ اسٹیڈیم اور گردو نواح میں 99 اسپیشل پکٹس لگائی گئی ہیں، کرکٹ ٹیموں کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

خالد ہمدانی نے کہا کہ کرکٹ اسٹیڈیم اور گرد و نواح میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور پولیس کی ٹیمیں گشت کر رہی ہیں، شائقینِ کرکٹ مخصوص راستے سے مکمل چیکنگ کے بعد اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ پاکستان بنگلا دیش کرکٹ میچز کے لیے فول پروف سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید